اہل بیت (ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ایران میں، اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزینان کے نمائندہ دفتر کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران میں پناہ گزین مناسب حالت میں زںدگی گذار رہے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ارجون جین نے اتوار کو ایران کے جنوبی شہر اھواز میں ایک بیان میں کہا کہ ایران میں مقیم غیر ملکی پناہ گزینوں کو عالمی معیارات سے بڑھ کر سہولتیں دی جارہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اس عھدیدار نے کہا کہ ایران میں دس لاکھ قانونی پناہ گزین مقیم ہیں اور ان میں ساٹھ پناہ گزینوں کو یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا گیا ہے۔ ایران میں یو این ایچ آر سی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ ارجون جین جنوبی صوبہ خوزستان میں پناہ گزینوں کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کرنے کے لئے اس صوبے کے صدر مقام اہواز پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں ایران نے پناہ گزینوں کو مناسب سہولیتیں فراہم کی ہیں۔ ارجون جین نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پناہ گزینوں کو اس ھدف کے تحت تعلیمی سہولیتیں دے رہا ہے کہ وہ اپنے ملک جا کر اس کی تعمیر نو کا کام انجام دے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲